268

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے شاندار پرفارمنس اور مقدمات کی بہترین تفتیش پر ڈی ایس پی لیگل افتخار دیو کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا

منڈی بہا ؤ الدین: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے شاندار پرفارمنس اور مقدمات کی بہترین تفتیش پر ڈی ایس پی لیگل افتخار دیو کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لیگل /ہیڈ کوارٹر ز منڈی بہاؤ الدین چوہدری افتخار حسین دیو نے سال 2019ء میں ضلع بھر میں قتل،اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں کے مقدمات میں بروقت چالان اور ریکارڈ اور گواہوں کو بروقت عدالتوں میں پیش کرانے، ضلعی عدالتوں سے اچھا کوارڈنیشن برقرار رکھنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤ الدین ملک علی ذوالقرنین اعوان نے تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا ہے.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ۔ آٸے روز چوری ڈکیتی سڑیٹ کرٸم کی وارداتيں سرعام۔ پولیس بے بس

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کورٹس میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر سول جج محمدعرفان صفدر اور جوڈیشری سے متعلقہ افسران نے شرکت کی اور ڈی ایس پی لیگل افتخار حسین دیو کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا، ڈی ایس پی راجہ فخر بشیر، ڈی ایس پی فاروق احمد بھٹہ، ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل، سینئر صحافی و بیورو چیف راجہ محمد ایوب سابق مینجر حبیب بنک، ڈی ایس پی مسرت عباس،

ڈی ایس فواد احمد، ڈی ایس پی عالم شیر جاوید، ڈی ایس پی خالد رانجھا، انسپکٹر غضنفر حیات تلہ، ڈی ایس پی محمود احمد شاہ، انسپکٹر طارق محمود وڑائچ، او ایس آئی امان اللہ گوندل، عبد الرؤف رانجھا، ڈی ایس پی لیگل کے ریڈر محمد انصر اور دیگر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر ڈی ایس پی لیگل افتخار حسین دیو کو مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں