203

ڈینگی کی افزائش کا موسم ختم ہونے کے باوجود اسے نظر اندازنہیں کیا جاسکتا۔ ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 03 دسمبر2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ موثر مانیٹرنگ کے ذریعے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے۔ جس جگہ سے ڈینگی کا کنفرم مریض رپورٹ ہو اس علاقے میں خصوصی طور پر ڈینگی سرولنس کروائی جائے۔ ڈینگی کی افزائش کا موسم ختم ہونے کے باوجود اسے نظر اندازنہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شکیل اقبال، ایم ایس پھالیہ ڈاکٹر قمر الزماں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اب تک کی سرگرمیوں ،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ اورتلفی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی افزائش کا موسم ختم ہونے کے باوجود انسداد ڈینگی کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور مانیٹرنگ کے عمل کے ذریعے سرولینس کے کام کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی مفتی نے مزید بتایا کہ ہاٹ سپارٹ کوریج سوفیصد ہے اورسال بھر میں104جگہ سے لاروا برآمد ہوا ہے اور49کنفرم کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ جبکہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر یکم جنوری سے اب تک 72لوگوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ25 نومبر سے 30نومبر تک26,515گھروں کو چیک کیا گیا ہے اور148انڈور جگہوں پرمکینکل لاروا سائیڈنگ کی گئی ہے۔جبکہ25 نومبر سے 30نومبر تک 9,040آوٹ ڈور جگہوں کو چیک کیا گیا اور95جگہوں پر مکینکل لاروا سائیڈنگ کی گئی ہے۔ ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے مختلف دکانوں کے 431مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہئیں اس ضمن میں سرولنس سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ڈینگی کا مسلہ سر نہ اٹھا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں