307

منڈی بہاوالدین کے ماحول کو گردآلود کرنے کی بڑی وجہ مٹی کی ٹرالیاں ہیں۔ گردوغبار سے علاقہ مکین الرجی، کھانسی جیسے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاؤالدین ۔ مٹی سپلائرز نے عوام کی زندگیوں میں زہر گھول دیا ۔ منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں مٹی دھوڑ اور گردوغبار سے عوام ذلت کی انتہاء کو پہنچ گئے. ان ویڈیوز میں دن چار بجے کے مناظر ہیں دن دیہاڑے صاف موسم میں عوام گاڑ یوں کی لائٹس جلا کر سفرکرنے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ نواحی علاقوں میں عوام آزادانہ نہ کھا پی سکتے ہیں نہ کپڑے دھوپ میں ڈال سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ علاقہ بھر کی فصلیں تباہ و برباد گھر اور دکانیں گردوغبار سے خستہ حال عوام گردوغبار کی وجہ سے مختلف امراض گلے الرجی اور کھانسی کا شکار اس تمام صورتحال کے ذمّہ دار ٹریکٹر ٹرالیاں والے پٹھان ہیں جو مٹی کا کام کرتے ہیں.

چند برس پہلے یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر صاحب کے سامنے اٹھایا تھا انہوں نے ان لوگوں کو ٹرالی پر ترپال اور رہائشی علاقوں میں صبح و شام پانی کی ٹینکر سے چھڑکاؤ کرنے کا پابند کیا تھا. ڈپٹی کمشنر, ڈی پی او اور ڈی ایس پی ٹریفک سے التماس ہے یہ لوگ تو آپنا کاروبار کر رہےہیں ہم عوام کا کیا قصور ہے جو اس اذیت سے گزر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں