75

پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیراہتمام چوٹ دھیراں میں آٹھویں فری میڈیکل و آٸی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا معاٸنہ مفت ادویات دی گٸیں

ملک وال(نامہ نگار) پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیراہتمام چوٹ دھیراں میں آٹھویں فری میڈیکل و آٸی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا معاٸنہ مفت ادویات دی گٸیں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اور اینکر عادل عباسی نےبھی فری کیمپ کا دورہ کیا.

تفصيلات کیمطابق پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیراہتمام گزشتہ روز چوٹ دھیراں میں آٹھویں فری میڈیکل و آٸی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور سے امراض چشم ، ہیپا ٹاٸٹس ، نفسیات ، گاٸنی اور دیگر مہلک امراض کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم آٸی جنہوں نے تحصیل ملکوال سمیت مختلف علاقوں سے سینکڑوں مریضوں کا معاٸنہ کیا گیا اور انہیں ادویات دی گٸیں.

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم این اے حنیف عباسی اور سینئر اینکر عادل عباسی نے کہا کہ معاشرے میں غریب افراد کی خدمت ہی اصل انسانيت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ گزشتہ ایک دہائی سے چوٹ دھیراں جیسے ایک دورافتادہ دیہی علاقہ میں خدمت انسانيت کا ایک بڑا فلاحی منصوبہ چلا رہے ہیں پی پی اے ٹی کے چیٸرمین ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے غریبوں کی فلاح و بہبود کا یہ مشن آٹھ سال بعد بھی جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کا بنیادی مقصد معاشرے کے غریب طبقہ کو صحت اور فنی تعلیم کی کی مفت فراہمی ہے ملکوال میں فری آٸی ہسپتال مستقل کام کررہا ہے جبکہ غریب بچیوں کو مفت فنی تعلیم کیلٸے دو سکول کام کررہے ہیں جس میں سینکڑوں غریب بچیاں معیاری فنی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اس موقع پر فری میڈیکل و آٸی کیمپ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور دیگر ورکرز میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گٸیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں