109

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے 2008 کے تیزاب گردی کے سنگین نوعیت کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 30سال قید بامشقت اور 32 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

منڈی بہاوالدین: ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز ڈوگر کی عدالت سے 2008 کے تیزاب گردی کے سنگین نوعیت کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، ملزم اظہر شاہ کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید بامشقت اور 32 لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی پر مذید دس سال قید بھگتنا ہوگی

منڈی بہاوالدین میں ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز ڈوگر کی عدالت سے تھانہ صدر کے تیزاب پھینکنے کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا استغاثہ کے مطابق ملزم اظہر شاہ ساکن چک بساوہ نے اپنی رشتے دار لڑکی ثمیہ پر ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس پر تیزاب پھینک کر جھلسا دیا جس پر پولیس تھانہ صدر نے ملزم اظہر شاہ کے خلاف زیر دفعہ 376، 336، اور 365 B .کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا

ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز ڈوگر کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کی اور ملزم کو گواہ کی روشنی میں مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید بامشقت اور 32 لاکھ جرمانہ اور عدم ادائیگی پر 10 سال مذید قید سخت کی سزا کا حکم سنایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں