89

نین رانجھا: صابری مسجد میں دن دیہاڑے چوری کی واردات، چور مسجد کی ٹونٹیاں اتار کے لے گئے

منڈی بہاءالدین (تحصیل رپورٹر) منڈی بہاءالدین کے گاؤں نین رانجھا کی صابری مسجد میں دن دیہاڑے چوری کی واردات، چور مسجد کی ٹونٹیاں اتار کے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کے گاؤں نین رانجھا کی صابری مسجد میں دن 10 بجے کے قریب چور مسجد کی 11 ٹونٹیاں اتار کے لے گیا، مسجد کے خادم شمریز اقبال کا کہنا ہے کہ میں صبح 9 بجے کے قریب مسجد سے ہو کر اپنے استاد کی سلائی کی دکان پہ چلا گیا جب دوپہر کے وقت مسجد واپس آیا تو نہ صرف مسجد کی ٹونٹیاں اتار لی گئی تھیں بلکہ چور جاتے وقت موٹر بھی چلتی ہوئی چھوڑ کر فرار ہو گیا اور تقریباً 3 گھنٹے تک مسجد کی موٹر بھی چلتی رہی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی مسجد میں چوری کی واردات ہو چکی ہے۔ اہل علاقہ کی پولیس تھانہ گوجرہ سے اپیل ہے کہ ایسے چوروں کو بے نقاب کیا جائے اور پکڑ کر جیل میں ڈالا جائے جو اللہ کے گھر سے بھی چوری کرنے سے باز نہیں آتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں