56

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دسمبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے جس پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر18 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 72 روپے اضافہ کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد یکم دسمبر سے ایل پی جی 127 سے بڑھ کر 129 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر اضافے کے بعد 1496 روپے کے بجائے 1514 روپے اور کمرشل سلنڈر 5756 روپے سے بڑھ کر 5825 روپے میں فروخت ہوگا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے ماہ دسمبر 2019 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں