73

بوسال سکھا سڑک کا نام تبدیل کر کے کیپٹن امجد رضا شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا

منڈی بہاوالدین: نواحی گاوں بوسال سوکھا سڑک کا نام تبدیل کر کے کیپٹن امجد رضا شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا سڑک کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے چار برگیڈیر کی شرکت، شہید کی قبر پر چاک و چوبند دستے کی سلامی، درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی

منڈی بہاوالدین کے نواحی گاوں بوسال سوکھا کے رہائشی کپٹن امجد رضا نے وانا کے مقام پر 2019 میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا پاک فوج کی جانب سے کیپٹن امجد رضا شہید کی ملک اور قوم کے لیے دی جانے والی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے ان کے آبائی گاوں کی سڑک کا نام شہید کیپٹن امجد رضا سے منسوب کرنے کی تقریب بوسال سوکھا میں منعقد ہوئی.

اس موقع پر پاک فوج کے برگیڈیر ناصر خان خٹک برگیڈیر محمد ممتاز برگیڈیر سعید اور برگیڈیر وقار نے سڑک کا نام تبدیل کرنے کا افتتاح کیا تقریب میں ممبر قومی اسمبلی ناصر بوسال ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم ڈی پی او ناصر سیال موجود تھے، شہید کیپٹن امجد رضا شہید کی قبر پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں