45

قادرآباد: ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور عظمت قرآن مجید کے حوالہ سے پرامن ریلی کا انعقاد

بھیکھو موڑ (محمد انور ) پھالیہ کے قصبہ قادرآباد میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور عظمت قرآن مجید کے حوالہ سے پرامن ریلی کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے علاقہ قادرآباد میں نماز جمعہ کے بعد محلہ مردان شاہ سے مولانا حافظ ابوذر غفاری کی زیر قیادت ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اور عظمت قرآن کے حوالہ سے پر امن ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے کتاب ہدائیت کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کے خلاف اور قرآن پاک سے آپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہم عظمت قرآن کے ، ہم عظمت رسولؐ کے ہیں ، پاسباں ہیں پاسباں کے فلک شگاف نعرے لگائے.

اس موقع پر مولانا حافظ ابوذر غفاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناروے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے مذہبی جزبات مجروح کرنے والے گستاخ قرآن کو پھانسی پر لٹکایا جائے ، ریلی کے شرکاء نے قرآن پاک سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے چوک اللہ ھو میں قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا یہ پر امن ریلی محلہ مردان شاہ سےشروع ہو کر ، سبزی منڈی ،محلہ غوثیہ ،اور لاری اڈا سے گزرتی ہوئی چوک اللہ ہو پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں