108

چراغ تلے اندھیرا: ضلع منڈی بہاوالدین صفائی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر۔ لیکن ڈپٹی کشمنر دفتر میں قائم عوامی بیت الخلا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات

منڈی بہاوالدین ( شہزاد احمد بھٹہ ) ڈی سی او آفس اور اس کے متعلقہ ماتحت افسران اے ڈی سی آفس میں بیت الخلا کا منظر دیکھ کر انسان تو کیا جانور بھی اس میں جانا پسند نہ کرے کیونکہ وہاں نہ تو پانی کا انتظام ہے نہ بجلی اور نہ ہی صفائی ۔

لیکن افسران بالا اور اور کے ماتحت علمہ کے لوگ اسی بیت الخلاء میں جانے پر مجبور ہیں جو کئی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں اور تو اور کچھ ایسے ضلعی افسران جن کے آفس میں بیت الاخلاء کی سہولت میسر نہیں ہے اور اس کے علاوہ دور دراز علاقوں سے سائل جن میں عورتوں اور بچوں کے علاوہ کئی ایسے بزرگ جو چلنے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ اس بیت الخلاء میں جانے پر مجبور ۔

ان سائیلین میں بیمار لوگ بھی شامل ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت بیت الخلاء میں نہیں جا سکتے اور ان کو دشواری کا سامنا ہے . حکومت وقت اور ڈی سی او منڈی بہاوالدین محترم مہتاب وسیم صاحب سے اپیل ہے کہ اس پریشانی کا کوئی حل نکالیں اور اپنے ماتحت افسران اور سائیلین کی اس مشکل کو دور کریں.

یہ بھی پڑھیں: صاف سرسبز پاکستان مہم میں ضلع منڈی بہاوالدین پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر رہا

محترم ڈی سی صاحب ہمارے ضلع کے لئے بڑے فخر کی بات ہے جو پورے پنجاب سے آپ کی کارکردگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر آیا ہے میری دعا ہے اللہ پاک آپ کو مزید عزتوں اور کامیابیوں سے نوازے آمین. برائے مہربانی اس طرف لازمی توجہ دیں شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں