37

البانیہ میں زلزلہ،مرنےوالوں کی تعداد40 ہوگئی

البانیہ میں  زلزلے نے تباہی مچادی۔قدرتی آفت کے نتيجے ميں مرنے والوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

منگل کی صبح دوریز شہرے میں آنے والے 6.4 کی شدت کے زلزلے کے بعد  آفٹرشاکس کا سلسلہ گذشتہ روز تک جاری رہا۔

ریسکیو اہلکار، پولیس اور آرمی کی ٹیموں نے بھاری مشینری کي مدد سے درجنوں افراد کو ملبے سے زندہ نکال ليا ہے۔ امدادی کاموں ميں مختلف ممالک کے رضاکار بھی حصہ لے رہے ہيں۔

البانیہ کی وزارت دفاع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 700 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہيں جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہيں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں