53

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 250 روپے کمی ہوئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کمی سے 85 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 215 روپے سستا ہوکر 73 ہزار 45 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس 1457 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.13 ڈالر کمی سے 16.90 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں