85

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا دورہ. سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ لیا

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 28 نومبر2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا دورہ کیا انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائز ہ لیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران سے کہاکہ وہ عوام کی قوت خرید کے مطابق کم شرح منافع پر پھل اور سبزیاں فروخت کریں اور صارفیں کے حقوق کا خیال رکھیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تحصیل انتظامیہ حکومتی ہدایت پر شہریوں کو ازاں نرخوں پر ضروری اشیاء خردنوش سمیت پھل اور سبزی کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے ۔

انہوں نے کہا منڈیوں میں من مانی منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔منڈیوں میں خریداری کے لیے دوکانداروں اور صارفین کو مناسب نرخوں پر اشیاءکی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ وہ عام مارکیٹ میں مقررہ نرخ کے مطابق اشیاء کی خریدو فروخت کر سکیں انہوں نے مزید کہا سبزی و فروٹ منڈی کہ علاوہ بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاروائی عمل میں لا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں