53

آزاد کشمیر؛ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کامیاب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میرپور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست دے دی۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور میں ضمنی انتحاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے ختم ہوا۔ اس کے بعد گنتی کا عمل رات دیر تک جاری رہا۔ حلقے میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور مسلم لیگ (ن) کے چوہدری صہیب سعید کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

رات گئے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے 18 ہزار 79  ووٹ لیکر میدان مارلیا جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری صہیب سعید 13 ہزار 780 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مذکورہ نشست اس وقت خالی ہوئی جب آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید کو سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام پر نااہل قرار دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں