233

سندھانوالہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات . نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین ( عدیل خان چوہدری ) منڈی بہاوالدین تحصیل پھالیہ تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقہ سندھانوالہ میں ڈکیتی کی بزدلانہ واردات نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے.

تحصیل پھالیہ کے تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقہ سندھانوالہ میں گزشتہ رات چار نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں گھس گئے اور گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر دو کلو سونا اور دوکروڑ روپے نقدی کا مطالبہ کرتے رہے ۔ انکار پر مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں اکرم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا.

تشدد کرتے وقت ڈاکووں کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول سے یہاں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ مسلح ڈاکو گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز لائسنسی بندوق اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی چاڑانوالہ اورتھانہ پاہڑیانوالی کےملازمین موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی اور ساتھ ساتھ حسب روایت تسلیاں دیتے رہے آور صبح ڈی ایس پی سرکل پھالیہ افتخار وریاہ اور کرائم۔سین یونٹ کے ملازمین موقع واردات پر پہنچ گئے اور فنگر پرنٹس حاصل کرکے کاروائی کاآغاز کر دیا۔

یاد رہے کہ چار مسلح ڈاکو ایک ماہ میں پانچ چھ وارداتیں کر چکے ہیں ان وارداتوں میں ایک وقوعہ جو چار مسلح افراد نے کیا جس میں ایک تھانہ پاہڑیانوالی کا پولیس آفیسر بھی لوٹ لیا گیا اب تھانہ پاہڑیانوالی پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بالکل بے بس نظر آرہی ہے. اب عوام تھانہ پاہڑیانوالی کو علاقہ غیر سمجھنے لگے ہیں شام ہوتے ہی سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں مگر لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں.

عوامی حلقوں نے ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین اور ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی شوکت علی ٹوپہ سےمطالبہ کیا ہے کہ ہر دفعہ کی طرح صرف تسلی دلاسوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس گینگ کو پکڑ کر جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے ورنہ وہ ڈنگہ پھالیہ روڈ کو بلاک کر کے ایک بڑا احتجاج کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں