228

چک بساوا کے قریب طالبات کو چھیڑنے، ڈرائیور کو پیٹنے پر 4 نوجوان گرفتار. ویڈیو دیکھیں

پنجاب کے ضلع منڈی بہاء الدین میں کالج کی طالبات کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے وین ڈرائیورکو طالبات کےسامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چار لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔

منڈی بہاءالدین میں چک بساوا کے قریب نوجوانوں نےکالج وین کوروکا۔ ڈرائیور ارشد کو گاڑی سے اتارا اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا۔

نوجوانوں نے وین میں موجود طالبات کو بھی مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنایا۔

انویسٹی گیشن آفیسر نے بتایا کہ یہ کالج کی لڑکیوں کی وین ہے۔ لڑکے ان کے کلاس فیلو تھے یا کالج فیلو تھے اور ان کو تنگ کرتے تھے ڈرائیور نے ان کو منع کیا تھا جس پر انہوں نے ڈرائیور کو زدوکوب کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4 ملزمان کو گر فتار کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں