221

گستاخ امام زمانہ ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پھالیہ میں فقہ جعفریہ کی احتجاجی ریلی، امام بارگاہ حسینیہ گھنیاں روڈ سے تحصیل چوک تک ریلی کے سینکڑوں شرکاء کی شدید نعرہ بازی، سر عام پھانسی کا مطالبہ

 پھالیہ(مرید کاظم جعفری) گستاخ امام زمانہ کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پھالیہ میں فقہ جعفریہ کی احتجاجی ریلی ، امام بارگاہ حسینیہ گھنیاں روڈ سے تحصیل چوک تک ریلی کے سینکڑوں شرکاء کا ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف شدید نعرہ بازی، سر عام پھانسی کا مطالبہ،

گزشتہ روز  امام باگاہ حسینیہ گھنیاں روڈ پھالیہ سے شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام  ڈوثزنل صدر گوجرانوالہ سید اعجاز حسین بخاری ، علامہ سید شرافت علی نقوی ، مولانا سید حسنین مہدی نقوی ، مولانا فراست علی ، مولانا سید اظہر حسین نقوی ،مولانا شاہ نواز اور  سید عمران حیدر بخاری ، و دیگر علمائے کرام کی قیادت میں علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے جیکب آباد کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے گستاخ امام زمانہ عبدالستار جمالی ملعون کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ پھالیہ سے تحصیل چوک تک  احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ، ملعون جمالی کو پھانسی دو گستاخ نبیؐ کی ایک سزا سر تن سے جدا ، کے نعروں پر مشتعمل بینرز اور کتبے اٹھاہ رکھے تھے.

تحصیل چوک میں پہنچ کر احتجاج ریلی ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی ،احتجاج میں شریک عوام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شرافت علی نقوی ،مولانا حسنین مہدی نقوی ، مولانا فراست علی ،مولانا اظہر حسین نقوی ، سید عمران حیدر بخاری اور مولانا شاہ نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے امن وامان کو داو پر لگا کر امام زمانہ کے گستاخ ملعون عبدالستار جمالی جشن عید میلاد النبی ؐ سے چند دن قبل اسلام مخالف اور ملک دشمن عناصر کے اشارے پر ایسی گستاخی کا مرتکب ٹھہرا ہے کہ جس سے شیعہ سنی اختلاف کو ہوا دیکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کر لے اور ملک خانہ جنگی کی راہ پر چل نکلے لیکن ہم شیعان حیدر کرار نے اس وطن عزیز کو بڑی قربانیاں دیکر حاصل کیا ہے.

ہم ایسی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اگر حکومتی اداروں نے ملکی استحکام و سالمیت کو داو پر لگا کر اس ملعون کو گرفتار کر کے سر عام پھانسی پر نہ لٹکایا تو پھر ہمارے احتجاج کو روکنا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا مقررین نے کہا کہ ملعون عبدالستار جمالی نے نبی ؐ آخرالزمان کے فرزند مولا امام مہدی آخرالزمان کی شان میں گستاخی کر کے نبیؐ مکرم کا کلمہ پڑھنے والوں کے جزبات مجروح کیے ہیں اور جب تک یزید کے اس ناپاک خون کو  تختہ دار پر لٹکایا نہیں جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

گستاخ امام زمانہ ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پھالیہ میں فقہ جعفریہ کی احتجاجی ریلی، امام بارگاہ حسینیہ گھنیاں روڈ سے تحصیل چوک تک ریلی کے سینکڑوں شرکاء کی شدید نعرہ بازی، سر عام پھانسی کا مطالبہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں