48

منڈی بہاوالدین میں موسم سرما کی پہلی بارش۔ سردی کی شدت میں اضافہ

پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی موسم سرما کا آغاز ہو گیا۔ موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے منڈی بہاوالدین کے شہری گیس کو ترسنے لگے جب کہ شہربھرمیں گیس پریشر ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

منڈی بہائوالدین میں مون سون کی بارش، موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، منڈی بہائوالدین کا خوبصورت موسم دیکھیں اس ویڈیو میں

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ، بھکر ، خوشاب ، میانوالی ، سرگودھا، قصور ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، لاہور، شیخوپورہ ،اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں