55

اقصی کوثرپاکستان کی پہلی خاتون گوگل ڈویلپر

اسلام آباد: اقصی کوثرنے پاکستان کی پہلی خاتون گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

پاکستان کی اقصی کوثرملک کی پہلی خاتون گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ بن گئی ہیں۔ اقصی کوثر نے پاکستانی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ماہرین نے ذیابیطس کے زخم مندمل کرنے والی انقلابی پٹی تیارکرلی

آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مہارت رکھنے والی اقصی نے یہ اعزاز گوگل کے لیے مشین لرننگ نامی ایک پروگرام تیار کرنے پر حاصل کیا ہے۔ پروگرام سے سائنسی طور پرکمپیوٹر بغیر ہدایات لیے مخصوص کام انجام دے سکتا ہے۔

اقصیٰ کوثرنے کہا کہ جس کمپنی میں وہ کام کررہی ہیں، وہاں سے انہیں گوگل ڈویلیپرکی ماہربننے میں بہت مدد ملی ہے جب کہ انہوں نے دیگرخواتین کوبھی اس میدان میں آنے کا مشورہ دیا جس وہ اپنے ملک کا نام مزید روشن کرسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں