338

منڈی بہاؤالدین علاقہ غیر بن کر رہ گیا ۔ منڈی بہاوالدین مین بازار میں مسلح افراد کی اسلحہ کی سرعام نمائش۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاؤالدین علاقہ غیر بن کر رہ گیا

پہ در پہ قتل کی وارداتوں کے بعد آج ریلوے روڈ پر ایک کار دوسری کار کا پیچھا کر رہی تھی اچانک مسلح افراد کالی XLI کی چھت پر چڑھ کر پسٹل اور گن تان لی جو کہ بعد میں فائرنگ کے بغیر فرار ہوگئے اور آج پھر کوئی جان ضائع ہوتے ہوتے رہ گئی، مسلح افراد کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے

یہاں پر دو سوال پیدا ہوتے ہیںکیا منڈی بہاؤالدین پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے جو آئے روز قتل ، ڈکیتی ، راہزنی اور ہوائی فائرنگ معمول بنتا جارہا ہے،کیا وجہ ہے کہ ہر دوسرا بندہ گاڑی میں اسلحہ لیے پھر رہا ہے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں

کیا بحثیت عام شہری عوام اپنے جوش اور غصہ پر قابو نہیں پاسکتی جو معمولی باتیں قتل و غارتگری تلک پہنچ جاتی ہیں

خدارا انسانیت کی قدر کریں، درس اسلام تو یہ ہے کہ جس نے ایک جان بچائی اس نے ساری انسانیت کو بچایا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں