80

انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں سر انجام دیں تا کہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ مل سکے. ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 04 نومبر2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں سر انجام دیں تا کہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ مل سکے کیونکہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں معمولی سی بھی کوتاہی کے مرتکب نہیں ہو سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںسی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے ) ڈاکٹر محمد علی مفتی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) سعیداللہ علوی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار احمد، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر قمرالزمان، فیلڈ آفیسر ماحولیات عاطف عمران، سی او میونسپل کمیٹی ملکوال بشیر تارڑ، لیبر آفیسر رانا آصف منیر کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے مثبت کارروائیوں، ڈینگی مریضوں، ڈینگی لاروا سائٹس کے معائنہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے. اس میں غفلت اور لاپرواہی کے ضمن میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جس سے بچاﺅ کا واحد ذریعہ حفاظتی اقدامات اور عوام الناس میں آگہی ہے جس میں تمام متعلقہ ادارے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہیئں اور اس ضمن میں حفاظتی اقدامات کو بہتر اور سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تا کسی جگہ پر بھی ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم کی شدت کے اتھ ہی ڈینگی لاروا بے حس اور بے جان ہو جائے گا لیکن اس کی تلفی کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے تا کہ وہ مستقبل میں بھی عوام کیلئے خطرات کا باعث نہ بنیں۔ مہتاب وسیم اظہر نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے مشکوک مقامات کا بار بار سروے کیا جائے اور اس بارے میں عوام الناس کو مسلسل زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں