105

ایم سی سکولوں میں خالی اسامیوں پر ایم سی کیڈر سٹاف کو ترقیاں دے کر تعینات کیا جائے. مختار احمد خان صدر ایم سی کیڈر

منڈی بہاؤالدین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایم سی سکولوں میں خالی اسامیوں پر ایم سی کیڈر سٹاف کو ترقیاں دے کر تعینات کیا جائے. مختار احمد خان صدر ایم سی کیڈر منڈی بہاؤالدین

تفصیلات کے مطابق میونسپل ٹیچرز یونین کے صدر مختار احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سکولوں میں جنرل کیڈر سٹاف کی تعیناتی تبادلوں سے گریز کیا جائے. انہوں نے کہا کہ تقریباً 20 سال سے ایم سی سٹاف میں ترقیاں دینے کی بجائے جنرل کیڈر سٹاف تعینات کیا جا رہا ہے.

ایم سی سکولوں سے جنرل کیڈر کا تبادلہ کر کے ایم سی سٹاف کو تعینات کیا جائے اور ان کو پروموشن دی جائے. ہماری محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ایم سی کیڈر سٹاف کو ایم سی کیڈر میں ترقی دی جائے اور جنرل کیڈر سٹاف کو جنرل کیڈر میں منتقل کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں