104

فائیو سٹار پولٹری نیٹ ورک رکن کا افتتاح حاجی افضل چن نے کیا

منڈی بہاؤالدین : فائیو سٹار پولٹری نیٹ ورک نذیر پلازہ ڈفر روڈ کا افتتاح بزرگ سیاستدان حاجی محمد افضل چن سابق صوبائی وزیر نے کیا۔ اس موقع پر ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی حاجی محمد افضل چن اور چوہدری گلریز افضل چن ایم پی اے تھے۔

جبکہ احمد یار گوندل ایڈووکیٹ، راجہ خرم نواز، سیف اللّہ تاجیکا، دوست محمد ناصر کا، طارق مختار گوندل، حاجی زمان تارڑ، احمد شیر، سلطان احمد، ملک قدوس، ڈاکٹر شہباز احمد، سہیل احمد، اورنگزیب، حاجی شیراز گھمن، دانیال عارف تاجیکا، نذر محمد میریکا، ماسٹر محمد ریاض،سکندر پٹھان کا، ریاض احمد وڑائچ، طارق پٹھان کا اور آصف نواز مرجیکا سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف گیسٹ حاجی محمد افضل چن سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ عارف گوندل کو اپنی مٹی سے محبت ہے، لوگ بڑے شہروں میں پلازے بناتے ہیں انھوں نے اپنے گاؤں کو ترجیح دی۔ ہم انکے کاروبار کی ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو فائیو سٹار پولٹری نیٹ ورک چوہدری محمد عارف گوندل حسنانہ نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ہمارے پاس برائلر کی ہر قسم کی فیڈ دستیاب ہے۔

اب کنٹرول شیڈ اور پولٹری کی صنعت سے وابستہ افراد کو فیڈ خریدنے کیلئے دوسرے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں۔ ہم رکن کے خادم ہیں اور خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ میں نے نذیر پلازہ رکن کی عوام کی محبت میں اپنی مٹی پر اپنے گاؤں میں بنایا ہے مجھے اپنے علاقے سے پیار ہے میں اپنے لوگوں کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کیلئے پُرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں