73

میانہ گوندل قتل کا افسوس ناک واقع۔ مظہر عرف موری زخمی جبکہ دوسرا بھائی محمد انار خان قتل۔

منڈی بہاوالدین پھر لہو لہو۔

منڈی بہاوالدین میانہ گوندل : رپورٹ کے مطابق جگھڑا گذشتہ رات مویشی کھولنے کی وجہ سے ہوا۔ آج سب 9 بجے رستم علی ولد محمد عنایت اور بشارت علی ولد محمد عنایت بارہ بور پستول اور کلیشن بندوق کے ہمراہ قتل کرنے کے ارادہ سے آئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتجہ میں دونوں بھائیوں کو فائر لگے،

زخمیوں کو فوری طور پر DHQ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے انار خان جان کی بازی ہار گیا، جبکہ مظہر موری کو ڈاکٹرز نے لاہور ریفر کردیا ہے۔ جو آدھے گھنٹے سے ہسپتال کے برآمدے میں پڑا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اکتوبر سال 2018 کی طرح اکتوبر سال 2019 بھی منڈی بہاوالدین پر بھاری۔ ضلع نو گو ایریا بن گیا

مریض کے اہل خانہ کا کہنا ہے وہ ڈاکٹرز کے عدم تعاون کہ وجہ سے ایک قیمتی جان گنوا چکے ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے عدم توجہ اور ہسپتال انتظامیہ کے تعاون نا ہونے کی وجہ سے دوسری جان جانے کا بھی خد شہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں