95

ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے پر ملکوال میں مختلف مذہبی تنظیموں کے کارکنان نے استقبال ماہ ربیع الاول مشعل بردار نکالی

ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے پر منڈی بہاءالدین کے علاقہ ملکوال میں مختلف مذہبی تنظیموں کے کارکنان نے استقبال ماہ ربیع الاول مشعل بردار نکالی نکالی جس کی قیادت علماء کرام نے کی

ربیع الاول کا چاند نظر آنے پر منڈی بہاءالدین کے علاقہ ملکوال میں استقبال ماہ ربیع الاول مشعل بردار ریلی نکالی گٸی جس کا آغاز میلاد چوک سے کیا گیا. ریلی میں مصطفاٸی تحریک ’ انجمن طلبہ اسلام ’ دعوت اسلامی ’ مرکزی میلاد کمیٹی سنی علما کونسل سمیت مختلف مذہبی تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا رکھی تھیں.

یہ بھی پڑھیں: ملکوال: مرکزی میلاد کا خصوصی اجلاس ماہ ربیع الاول کی تقاریب کو حتمی شکل دیدی گٸی

ریلی کے شرکا درودوسلام کا ورد اور نعت خوانی کرتے رہے ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوٸے حضرت سید احمد ولی رحمة اللہ علیہ کے دربار پر اختتام پذیر ہو گٸی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں