51

پاکستان کا نریندرمودی کو فضائی حدود کےاستعمال سےانکار

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  نے پاکستان سے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی تھی،بھارتی وزیراعظم نے فیوچرانویسمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئےسعودی عرب جانا تھا، فیوچرانویسمنٹ سمٹ 28 اور29 اکتوبرکو سعودی عرب میں ہورہا ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے تناظرمیں کیا۔ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک ماہ قبل بھی اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور ہندوستان کے رویے کو سامنے رکھتے ہوئے نریندر مودی کو جرمنی جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں