133

ملکوال: مرکزی میلاد کا خصوصی اجلاس ماہ ربیع الاول کی تقاریب کو حتمی شکل دیدی گٸی

ملک وال ( نامہ نگار ) مرکزی میلاد کمیٹی ملکوال کا خصوصی اجلاس مرکزی جامع مسجد میں مدثر حیدر بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں علامہ محمد اشرف چشتی ’ محمد خالد انوار ججی ’ علامہ ابرار محسن ’ میاں محمد بلال ’ محمد ارشد زیدی ’ حافظ وقاص گوندل سمیت سنی علما کونسل ’ مصطفاٸی تحریک ’ آواز ملکوال ’ دعوت اسلامی ’ انجمن غلامان مصطفی اور دیگر مذہبی تنظیموں کے رہنماٶں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ربیع الاول جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں پورے مہینہ میں جلوس و جلسوں سمیت دیگر تقاریب کے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی گٸی جس کیمطابق مرکزی جلوس 12 ربیع الاول کو میلاد چوک سے صبح ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہو کر دن ڈیڑھ بجے دربار حضرت سید احمد ولی رحمة اللہ علیہ کوٹلی محلہ میں اختتام پذیر ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ملکوال: مرکزی میلاد کا خصوصی اجلاس ماہ ربیع الاول کی تقاریب کو حتمی شکل دیدی گٸی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں