57

پریس کلب کی عمارت میں نوتعمیر شدہ کمرے کا افتتاح صدر نسیم اکمل خان نے کردیا. صحافیوں کی طرف سے شاندار خراج تحسین

ملک وال ( نامہ نگار) پریس کلب ملکوال کی عمارت میں صرف ایک کمرہ تھا جو صحافیوں کی ضرورت کیلٸے ناکافی تھا جس پر پریس کلب کے صدر نسیم اکمل خان نے خصوصی کوشش اور محنت کرکے ایک اور کمرہ تعمیر کروایا نوتعمیرشدہ کمرے کا افتتاح صدر نسیم اکمل خان نے فیتہ کاٹ کر کیا.

اس موقع پر پریس کلب کے ممبران شاہد محمود عاطف ’ ساجد مغل ’ مارب مدنی ’ عدنان محمود ’ پیرزادہ فیاض حسین شاہ ’ شیخ ارسلان ’ اسد علی گوندل اور طارق محمود بھٹی سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے صحافیوں نے پریس کلب اور صحافیوں کیلٸے خدمات پر نسیم اکمل خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا .

شاہد محمود عاطف اور ساجد مغل نے کہا کہ نسیم اکمل خان کا دور صدارت پریس کلب ملکوال کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جاٸے گا آخر میں پریس کلب کے سابق چیٸرمین ملک اعجازالحق مدنی مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلٸے فاتحہ خوانی کی گٸی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں