156

عوام سموگ سے نہ ڈریں. احتیاطی تدابیر اپنائیں. فوگ لائٹس استعمال کریں. منہ پر ماسک پہنیں اور گاڑی کی اسپیڈ کم رکھیں جس سے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچانے میں کامیاب رہیں گے. ڈی ایس پی ٹریفک

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 18 اکتوبر2019 ) ڈی ایس پی ٹریفک پرویز اقبال گوندل نے کہا ہے کہ عوام سموگ سے نہ ڈریں احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں فوگ لائٹس استعمال کریں منہ پر ماسک پہنیں اور گاڑی کی اسپیڈ کم رکھیں جس سے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچانے میں کامیاب رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں سموگ کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ رانا محمد سمیع، لیکچرار طلباءسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سموگ آگاہی مہم شروع کی جاچکی ہے دھواں، دھند اور گرد کی آمیزش کو سموگ کہتے ہیں۔ سموگ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں دوران دھند سموگ گاڑیوں کی اوورٹیکنگ اور اوورسپیڈنگ سے گریز کریں کسی بھی ناخوشگوار واقع کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر دیں ۔

اس موقع پر رانا محمد سمیع نے کہا کہ آنکھوں کی حفاظت کیلئے چشمے کا استعمال کریں اور فیس ماسک کا استعمال بھی لازمی کریں۔ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے اور شاپنگ بیگ، ٹائر،کوڑا کرکٹ، پلاسٹک کی بوتلوں وغیرہ کو آگ لگانے پر پابند عائد ہیں یہی گندا دھواں دھند میں شامل ہوکر فوگ کا سبب بنتا ہے جس سے بیماریاں بڑھتی ہیں۔ ہمارے چاہیے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں تاکہ خود بھی صحت مند رہیں اور معاشرے کو بھی خوبصورت بنا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں