158

منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں بارش کے بعد جاڑے کی آمد۔ موسم سرد ہوگیا

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد جاڑے نے آمد کی خبر سنا دی۔ اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

پہاڑی علاقوں پر بدلتے موسم نے ملک بھر میں جاڑے کی آمد کی نوید سنا دی، جب کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم سرد کرکے اس کی تصدیق کردی کہ جاڑا آ نہیں رہا، جاڑا آگیا ہے

جمعرات کی رات ميانوالی، گجرات، پنڈی بھٹياں اور اوکاڑہ ميں بارش سے موسم خوشگوار ہوگيا۔ تاہم رات گئے بارش کے بعد متعدد فيڈرز ٹرپ ہوگئے۔ کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب ميں بارش کا سسٹم موجود ہے، فيصل آباد، جھنگ سميت مختلف علاقوں ميں بھی بارش ہوگی۔

گجرات شہر اور گرد و نواح ميں رات گئے طوفانی بارش کے بعد گیپکو کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس سے آبادياں اندھيرے ميں ڈوب گئيں۔ ميانوالی ميں بارش کے ساتھ ژالہ باری، اوکاڑہ اور پنڈی بھٹياں ميں بارش کے بعد سردی نے انٹری دے دی۔

منڈی بہائوالدین میں مون سون کی بارش، موسم خوشگوار، منڈی بہائوالدین کا خوبصورت موسم دیکھیں اس ویڈیو میں

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان، جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور ما لاکنڈ ڈویژن میں بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔

ہفتہ کے روز سے بالائی خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی بلوچستان ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

سندھ

جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

پنجاب

جمعہ کے روز:مری، راولپنڈی ، جہلم،خوشاب، بھکر،سیالکوٹ،اٹک،چکوال ،میانوالی، منڈی بہاولدین،ناروال،حافظ آباد، لاہور،جھنگ، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات کے اضلاع میں کہیں کہیں پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد

جمعہ کے روز:اسلام آباد میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں