50

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس منڈی بہاوالدین پرویز اقبال گوندل نے کہا کہ ماہ ستمبر میں 4،150وہیکلز کو چیک کی گیا جبکہ مجموعی طور پر 16 لاکھ34 ہزار700 روپے جرمانہ کیا گیا

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 11 اکتوبر2019 ) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس پرویز اقبال گوندل نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری پر لازم ہے اور ہم سب کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنے والے معاشرے کے قیام کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ باشعور قومیں اپنے قوانین سے ہی پہچانی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر بغیر پرمٹ، بغیر لائسنس، اوور چارجنگ کرنے پر گاڑی مالکان کو جبکہ بغیر ہیلمٹ اور بغیر شیشوں والے موٹر سائیکلوں کے مالکان کو جرمانے کر رہی ہے۔ اسی طرح گاڑیوں کے مالکان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر رہی ہے اورمختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ ستمبر میں 4150وہیکلز جن میں 462ویگنز، 42بسوں، 237پک اپ، 1012ٹرک /ٹریلر ،13کوسٹرز، 68ٹریکٹرز ،2029موٹر سائیکلز، 227کاروں اور 60رکشوں ،678بغیر نمبرز ، 623بغیر لائسنس ،9بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور 500اوور لوڈنگ گاڑیوں کو 16لاکھ34ہزار700روپے جرمانہ کیا گیا اس کے علاوہ 9گاڑیوں کے روٹس پرمٹ معطل کئے گئے ، 14ڈرائیونگ لائسنس معطل، 8فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کرنے کے ساتھ ساتھ 4مقدمات بھی ضلع کے مختلف تھانوں میں درج کروائے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کم عمر، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔

پرویز اقبال گوندل نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران انچارج ایجوکیشن ونگ محمد سمیع سمیت دیگرز ٹریفک اہلکاران تعلیمی سرکاری /پرائیویٹ اداروں میں سٹوڈنٹس کو ٹریفک آگاہی لیکچرز دے رہے ہیں جبکہ شہر کے مختلف اڈہ جات، ٹیکسی سٹینڈ اور ٹرک اڈہ جات پر جا کر ٹرانسپورٹر حضرات کو لیکچرز بھی دئیے رہے ہیں تا کہ عوام الناس کو ٹریفک قوانین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی و شعور حاصل ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں