48

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صد ر قمر زمان کائرہ کی آستانہ عالیہ بہگام شریف آمد

ملک وال ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صد ر قمر زمان کائرہ کی آستانہ عالیہ بہگام شریف آمد، سجادہ نشین پیر سید آغا بیدار بخت گیلانی سے ملاقات اور دربار شریف پر حاضری کے دوران فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صد ر قمر زمان کائرہ کی آستانہ عالیہ بہگام شریف ملکوال آمد، سجادہ نشین پیر سید آغا بیدار بخت گیلانی سے ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کے لئے دعا مانگی.

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ کا پھالیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب۔ سخت تنقید کرتے ہوئے حکومت کو ناکام ترین حکومت قرار دے دیا

بعد ازاں دربار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید ابن الحسن گیلانی،صاحبزادہ پیر سید شبیہ الحسن گیلانی،ڈویژن گوجرانوالا کے صدر دیوان شمیم اختر، ضلعی جنرل سیکرٹری مرزا جنیدبیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں