191

موجیانوالہ: بچوں کو سکول چھوڑ کر آنے والا باپ راستے میں اندھا دھند گولیوں سے بھون دیا گیا

منڈی بہاوالدین ( طاہر شہباز گوندل ) منڈی بہاوالدین تھانہ صدر کی حدود چیلیانوالہ میں چچازاد بھائی نے اپنے چچازاد بھائی کو صبح سویرے بچوں کے سامنے قتل کر دیا

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود چیلیانوالہ میں ڈیرہ صوبہ پر صبح سویرے نوجوان قتل چوہدری نعیم عباس اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں بیٹھے ہوئے چچاذاد بھائی چوہدری نصر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر چوہدری نیعم عباس کو بچوں کے سامنے کو پہلے ڈنڈے سوٹوں سے مارا پھر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آکر نعیم عباس موقع جابحق ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے خواتین کے مطابق بچوں کی سکول والی وردی پر اپنے والد کے خون کے نشان لگے ہوئے ہیں اہل رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ چوہدری نصر اور چوہدری نیعم کے درمیان کافی عرصے زمین کے تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے پہلے بھی ان کے ردمیان لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا دونوں فریقین کے گھر ساتھ ساتھ ہی۔ں پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذید قانونی کاروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں