88

مچھلی فروشوں نے سردی آنے سے پہلے ہی مہنگے دام وصول کرنے شروع کر دئیے، باسی، خراب اور مضر صحت مچھلی انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے

منڈی بہاؤالدین ( ملک رئوف زبیر ) مچھلی فروشوں نے سردی آنے سے پہلے ہی مہنگے دام وصول کرنے شروع کر دئیے، باسی، خراب اور مضر صحت مچھلی انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے، انتظامیہ نوٹس لے، شہریوں کا مطالبہ.

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین ضلع بھر میں سردی کا سیزن آنے سے پہلے ہی مچھلی فروشوں نے مچھلی مہنگے داموں فروخت کرنی شروع کردی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ برف میں لگی بیسیوں دن پرانی، خراب اور مضر صحت مچھلی ڈبل ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہے.

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑی اور چھوٹی مچھلیوں کا ان کی قسم کے لحاظ سے الگ الگ ریٹ ہوتا ہے. لیکن مچھلی فروش چھوٹی چھوٹی کانٹوں والی مچھلیاں گلفام مچھلی کے ریٹ پر فروخت کر رہے ہیں.جبکہ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام مچھلی فروش فارم کی مچھلی دریا کی بنا کر فروخت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ تول میں بھی کنڈا میں فراڈ کرتے ہیں . شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں، باسی مضر صحت فارم کی مچھلی دریا کی بنا کر فروخت کرنے پر مچھلی فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں