115

ملکوال: شہریوں نے دو جیب کتروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا

ملک وال ( نامہ نگار ) سرگودھا کے رہائشی دو جیب کتروں میں سے ایک نے چوک گلی تیلیانوالی کے قریب موٹرسائیکل سوار ایک بزرگ بزرگ شہری کو روکا جبکہ دوسرے نے اس کی جیب سے بٹوہ نکالا تو بزرگ نے شور مچا دیا ۔

جس پر دکانداروں اور شہریوں نے دونوں جیب کتروں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس تھانہ ملکوال کے حوالے کردیا پولیس نے ملزموں سے مزید تفتیش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں