52

وڑیائیت میں جانوروں کی خوراک بنانے والی غیر رجسٹرڈ فیڈ /کھل بنولہ مل پر چھاپہ. کھل کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے.1 فیڈ مل سیل

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 08 اکتوبر2019 ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ضیاءاللہ گوندل نے وڑیائیت میں جانوروں کی خوراک بنانے والی غیر رجسٹرڈ فیڈ /کھل بنولہ مل پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں ونڈا اور خشک راشن موجود تھا، کھل کی لیبلنگ نہ تھی ، پیکنگ 40کلو بھی نہ تھی ،تاریخ تیاری اور زائید المیعاد بھی درج نہ تھی، ایفلا ٹاکسن لیول بیگ پر واضح نہ تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے فیڈ مل کو سیل کر کے مالکان کے خلاف دی پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاﺅنڈ ایکٹ 2016کی دفعات کے تحت استغاثہ متعلقہ تھانے میں جمع کروا دیا اور کھل کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔

اس موقع پر ویٹرنری اسسٹنٹ محمد اسامہ، راﺅطیب رحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیاءاللہ گوندل نے کہا کہ کسی کو بھی جانوروں کی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔انہوں نے زمیندار حضرات سے اپیل کی کہ مارکیٹ میں کہیں بھی 40کلو کی پیکنگ سے کم ونڈے ہوں تواس کی لائیو سٹاک کے آفس میں نشاندہی کریں ایسے ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے گا ۔

انہوں نے ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری کھل بیچنے والے ڈیلرز اور دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری ونڈا بیچنے سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیلوں میں بند کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

وڑیائیت میں جانوروں کی خوراک بنانے والی غیر رجسٹرڈ فیڈ /کھل بنولہ مل پر چھاپہ. کھل کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے.1 فیڈ مل سیل” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں