36

منڈی بہاوالدین تحصیل میں آوارہ کتوں کی تلفی مہم کو تیز کردیا گیا۔ شہری اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور کاٹنے کے واقعات کے سدباب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 08 اکتوبر2019 ) میونسپل آفیسر ریگولیشن مزمل محمود نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی منڈی بہاﺅالدین کی ہدایت پر تحصیل بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی مہم کو تیز کردیا گیا ہے ۔ شہری اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور کاٹنے کے واقعات کے سدباب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

میونسپل آفیسر ریگولیشن نے کہا کہ تحصیل منڈی بہاﺅالدین میں آوارہ کتوں کی تلفی کا کام تیزی سے جاری ہے۔جس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس کو بھجوائی جا رہی ہے۔مزمل محمود نے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہر میں آوارہ بھونکنے اور کاٹنے والے کتوں کی بھر مار، سرکاری ہسپتال میں ویکسین بھی موجود نہیں

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے پاس کتے کے کاٹنے کے علاج کیلئے ادویات اور تمام سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اس سلسلے میں سخت اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایات ہیں اور اس پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں