67

عرس مبارک آستانہ عالیہ انمول شریف انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

منڈی بہاؤالدین: عرس مبارک آستانہ عالیہ انمول شریف انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین حافظ عطاءالرحمٰن، عزت رسول، خاور رگھ، اعجاز احمد جنجوعہ سابق ناظم، خواجہ شبیر احمد، راجہ ذوالفقار علی، صدام گوندل، شیراز گھمن، ندیم وینس، راجہ ایوب، خرم رانجھا اور خاور غوری نے خصوصی شرکت کی۔ عرس مبارک کی صدارت قبلہ پیر سید محبوب حسین گیلانی جبکہ خصوصی خطاب ڈاکٹر پیر سید حسن مجتبیٰ گیلانی نے کیا۔

عرس کا سب سے بڑا ایونٹ محفل سماع تھا جس میں شیر میانداد قوال، مشتاق حسین اور دیگر عالمگیر شہرت یافتہ قوالوں نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ قبل ازیں سید غلام مصطفیٰ گیلانی ایس پی انوسٹی گیشن گجرات نے دربار شریف پر چادر چڑھائی جبکہ ممتاز ماہر قانون سید حسن رضا گیلانی ایڈووکیٹ نے عرس کے پروگرام کی تقریبات کی نگرانی کی۔

7 اکتوبر سے مریدین قافلوں کی شکل انمول شریف پہنچنا شروع ہو گئے تھے اور 9 اکتوبر کی صبح صادق قبلہ پیر سید محبوب حسین شاہ گیلانی نے اختتامی دعا فرمائی۔ اس موقع پر دربار عالیہ انمول شریف کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اور دربار کے راستے پر بازار لگائے گئے تھے۔ عرس مبارک میں زائرین اور مریدین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں