153

چوٹ دھیراں میں دوست پر ہونے والی مخالفین کی فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان جانبحق

ملک وال ( نامہ نگار) تھانہ ملک وال کے علاقہ چوٹ دھیراں میں دوست پر ہونے والی مخالفین کی فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان جانبحق۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ملکوال کے موضع چوٹ دھیراں کے رہائشی جاوید اقبال ولد خوشی محمد نتھیانہ کے مخالفین الفت عباس،خضر حیات بڈھے کا وغیرہ کی فائرنگ کی زد میں آکر جاوید اقبال نتھیانہ کا دوست جاوید اکمل سکنہ چک نمبر 9 جانبحق ہو گیا۔

پولیس تھانہ ملکوال نے 6 نامذد اور4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں