67

سینتھل میں معمولی تلخ کلامی پر فریقین میں تصادم. فائرنگ سے 65 سالہ محمد اسلم قتل، 1 زخمی حالت میں لاہور ہسپتال منتقل

پاہڑیانوالی ( کرائم رپورٹر) تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقہ سینتھل میں معمولی تلخ کلامی پر فریقین میں تصادم ، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک فریق کا ا یک شخص قتل دوسرا شدید زخمی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ۔

پاہڑیانوالی کے علاقہ سینتھل میں معمولی تلخ کلامی پر دو دھڑوں جن میں اصغر اور عون عباس میں ہونے والی رنجش شدت اختیار کر گئی تو تکار سے نوبت فائرنگ تک جا پہنچی ۔ فائرنگ کے نتیجہ میں اصغر کے بھائی 65 سالہ محمد اسلم قتل جبکہ محمد حنیف شدید زخمی ہو گیا .جنہیں آر ایچ سی پاہڑیانوالی منتقل کر دیا گیا۔

تشویش ناک حالت کے پیش نظر زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین اور بعد میں لاہور ریفر کر دیاگیاہے ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پاہڑیانوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔تھانہ پاہڑیانوالی مصروف تفتیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں