44

پاک سری لنکا میچ میں پاکستان کی خراب کارکردگی، پاکستانی شائقین مایوس. تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور ( ۔07اکتوبر2019ء ) پاک سری لنکا میچ میں پاکستان کی خراب کارکردگی پر پاکستانی شائقین کے نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی خراب کارکردگی پرسٹیڈیم میں موجود مایوس پاکستانی شائقین کے تاثرات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا میں ایک تصویر آئی ہے جس میں میچ دیکھنے آئی ایک خاتون پاکستانی بلے باز کے آؤٹ ہونے پر مایوسی سے سر پہ ہاتھ رکھی کڑی ہیں جبکہ ایک نوجوان ٹیم پر لعنت ملامت کر رہا ہے

ایسی ہی بہت سی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس چہروں کے ساتھ پولین جاتے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کی جس میں عمر اکمل آؤٹ ہو کر جا رہے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق مایوس چہرے کے ساتھ گراؤنڈ سے باہر بیٹھے ہیں

 ایک صارف نے عمر اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ عوعمر اکمل ایک بار پھر صرف 100سکور سے سینچری بنانے سے رہ گئے۔

 ایک صارف نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کی تصویر ایڈٹ کر کے لگائی ہے جس میں انہیں بھارتی فلم دیسی بوائز دکھایا گیا ہے۔ 

 ایک صارف نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مصباح الحق پر تنقید نہ کریں اس نے بہترین کام کیا اور ان دونوں کھلاڑیوں کا کرئیر ختم کر دیا۔ خیال رہے کہ آج پاکستان سری لنکا سے اپنا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہار گیا۔ پاکستان میں لمبے عرصے بعد بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی ہے اور شائقینِ کرکٹ شوق سے یہ میچز دیکھنے گئے تھے لیکن پاکستان کو اپنے ہی گھر میں سری لنکن ٹیم کی جانب سے ہار کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں