68

عدنان صدیقی نے ملی نغمے کی دھن بجا کر ایوارڈ تقریب اپنے نام کرلی

اداکار عدنان صدیقی نے ہم ایوارڈ کی تقریب میں بانسری پر قومی نغمہ کی دھن بجا کر ایوارڈ سب کے دل جیت لیے۔

گزشتہ روز امریکی شہر ہیوسٹن میں ساتویں ہم ایوارڈز کی تقریب سجی جہاں فنکاروں نے تقریب کوچارچاند لگا دیئے، ایوارڈ شو میں شوبزکی تمام مقبول شخصیات تقریب کا حصہ بنیں جنہوں نے ایوارڈ شوکو نہ صرف خوبصورت بنایا بلکہ اپنی شاندار پرفارمنس سے داد سمیٹ لیں۔

ایوارڈ کی تقریب میں عدنان صدیقی نے بھی شہنشاہ غزل مہدی حسن کا مشہور نغمہ ’یہ وطن تمھارا ہے‘ کی دھن بجا کر محفل میں سماں باندھ دیا

عدنان صدیقی نے بانسری کے ذریعے نغمے کی دھن بجائی تو محفل میں بیٹھے تمام ہی شائقین اور مہمان اداکار کے ساتھ ہم آواز ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں