68

حکومت پنجاب کی طرف سے ڈینگی کے مسلئے پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں. ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 07 اکتوبر2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ڈینگی کے مسلئے پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں انسداد ڈینگی انتظامات پر عملدرآمد کیلئے تمام تر انتظامی مشینری متحرک ہے۔ ڈینگی کے مسلئے پر قابو رکھنے کیلئے محکمانہ اقدامات کے دوران سائنسی بنیادوں کے ساتھ روایتی طریقے کار بھی اختیار کئے جائیں تاکہ لاروا کی پیدائش کا احتمال نہ رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال،ڈی ایچ او افتخار احمد، ڈی ایچ او ( انسداد ڈینگی فوکل پرسن )ڈاکٹر فضل اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ثاقب حیات،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضیاءاللہ ،ڈی او بہبود آبادی ابوالحسن مدنی، انسپکٹر ماحولیات عاطف عمران ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز عاصمہ بانو،ایم ایس ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر قمرالزمان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین میں ڈینگی سے متاثرہ 24مریضوں کے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 16مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں

اجلاس میں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلی بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔ اس کے لئے مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کرنا اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ مچھروں سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ معاشرے کو اس کے مہلک اور خطرناک اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس پر بھرپور توجہ دی جائے ۔افسران پر مشتمل ٹیمیں ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں اور انسداد ڈینگی سرویلنس میں تیزی لائیں۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ شہریوں میں آگاہی مہم تیز کرے۔ مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی لہذا سرکاری محکموں کے افسران کاغذی کاروائیوں سے گریز کرتے ہوئے عملی اقدامات بروئے کار لائیں۔

انہوں نے افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت سمیت دیگرتمام محکمے متحرک رہیں اس بارے میں عوام الناس کو آگاہی دی جائے کہ وہ اپنے گردونواح میں ماحول کو خشک رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جاسکے۔ عوام الناس میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی واک اور سیمینار کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے اور ڈینگی کے حوالے سے تمام علاقوں میں بینرز ،پینا فلیکسز بھی آویزاں کئے جائیں اور پمفلٹ تقسیم کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں