40

یہ ہیں دنیا کے امیر ترین افراد

جی ہاں کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا امیر ترین شخص کون ہے ؟ نہیں؟ تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

جی ہاں، ایمیزون ڈاٹ کام کے کرتا دھرتا اور مالک جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے سب سے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ امریکی میگزین فوربز کی تازہ رینکنگ میں ایک بار پھر جیف بیزوس دیگر شخصیات پر بازی لے گئے ہیں۔

نئے سروے کے مطابق جیف کے اثاثوں کی مالیت 114 ارب ڈالر یعنی 177 کھرب روپے بنتی ہے۔ ایمیزون دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت سات سو ستانوے ارب ڈالرز یعنی ایک لاکھ پانچ سو اسی ارب پاکستانی روپے ہے۔

جیف بیزوس کی اہلیہ میکینزی بیزوس ، دی ٹیسٹنگ آف لوتھر آلبرائٹ، سمیت 2 کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ وہ ایمیزون کی اولین ملازمین میں سے تھیں۔ دنیا کے اس امیر ترین جوڑے کے 4 بچے ہیں۔ ان کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ ایمیزون کے قیام سے قبل ایک مالیاتی فنڈ (ڈی ای شا) میں کام کرتے تھے۔ ایمیزون نے مارکیٹ پبلک ٹریڈیڈ کمپنی، مائیکرو سافٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سروئے کی نئی فہرست کے مطابق بڑی ٹیکنالوجی کمپنی اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا دوسرا نمبر ہے۔ بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 106 ارب ڈالر یعنی 170 کھرب روپے ہے۔ امریکا کی دس امیر ترین شخصیات کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 646 ارب ڈالر یعنی ایک ہزار کھرب روپے ہے۔

بل گیٹس کا پورا نام ولیم ہنری گیٹس ہے جو 1955 میں واشنگٹن کے علاقے سیاٹیل میں ایک متوسط خاندان میں پیدا ہوئے اور انہیں بچپن سے ہی کمپیوٹر چلانے اور اس کی معلومات حاصل کرنے کا جنون تھا۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر وارن ایڈورڈ بافیٹ ہیں۔ وہ ایک امریکی تاجر، سرمایہ کار اور انسان دوست شخص ہے۔ انہیں 20 ویں صدی کا سب سے زیادہ کامیاب سرمایہ کار تصور کیا جاتا ہے۔

بافیٹ برکشائر ہیتھوے کے چیئرمین اور سی ای او ہیں، جن کا کمپنی میں سب سے بڑا حصہ ہے۔ وارن بافیٹ 2008 میں دنیا کے امیر ترین اشخاص کی درجہ بندی میں سر فہرست تھے۔ سال 2012 میں امریکی میگزین ٹائم نے بافیٹک کو دنیا کے بااثر ترین لوگوں میں سے شمار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں