65

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال کا جعلی کھاد بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈائون۔ مقدمات درج

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 06 اکتوبر2019 ) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) شیخ محمد اقبال نے جعلی کھاد بیچنے والے ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مار کر محمد ارشد سر سبز کسان زرعی سنٹر کنگ روڈ کو موقع پر گرفتار کرواکر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا۔

دریں اثناءچند ماہ قبل ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے محمد ارشد کی دوکان سے ایس ۔ایم جی نامی زنک کھاد کا سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوایا تھا جو کہ آج موصولہ رپورٹ کے مطابق جعلی اور غیر معیار ی قرار دیا گیا۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے محمد اعجاز تلہ ، غلام نبی دفتری اہلکاران اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر محمد ارشد کو موقع پر گرفتار کروا دیا ۔

اس موقع پر شیخ محمد اقبال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم کی واضح ہدایات ہیں کہ جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے اور اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں جعلی، غیر معیاری اور مہنگی زنک کھاد بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور محکمہ زراعت کی طرف سے جعلی اور غیر معیار کھاد بیچنے والے ڈیلروں کے خلاف پانچواں مقدمہ ہے۔ اس سے قبل تھانہ پھالیہ اور تھانہ گوجرہ میں ایک ایک اور تھانہ ملکوال میں دو مقدمات درج کروائے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: رکن اور ملکوال میں کھاد ڈیلرز کی دکانوں پر چھاپے ناقص کھاد فروخت کرنے پر دو ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج

انہوں نے کہا کہ کسان حضرات جعلی اور غیر معیاری کھاد بیچنے والوں پر کڑی نظر رکھیں ۔جعلی کھاد بیچنے والے اور کسانوں کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کی مستحق نہیں ان کا ہر جگہ محاسبہ کیا جائے گا۔ شیخ محمد اقبال نے کہا کہ جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور ان کے کیسز کی موثر پیروی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام ڈیلروں کو خبر دار کیا کہ ضلع بھر میں صرف معیاری کھادیں مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جائے۔ بصورت دیگر قانونی کاروائی کےلئے تیا ر رہیں ۔ضلع بھر کے کسانوں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں