46

عدل و انصاف کی بروقت فراہمی، عوامی رابطے کو فروغ دینے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریاں لگائی گئیں: ڈی پی او ناصر سیال

منڈی بہائوالدین کھلی کچہری کا مقصد عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے. عدل و انصاف کی بروقت فراہمی، عوامی رابطے کو فروغ دینے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریاں لگائی گئیں: ڈی پی او ناصر سیال

منڈی بہاؤالدین ( پ ر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین محمد ناصر خان سیال اور سرکل افسران نے عدل و انصاف کی بروقت فراہمی، عوامی رابطے کو فروغ دینے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریاں لگائیں،عوا م کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے،کھلی کچہریوں میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

ڈی پی او ناصر سیال نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم بنانا اور لوگوں کے مسائل کوفوری حل کرنا ہے۔ ڈی ایس پی سرکل صدر طاہر مجید خان نے مرکزی جامع مسجد مانگٹ، ڈی ایس پی ملکوال سرکل سید نذر عباس نے جامع مسجد بہگام شریف اور ڈی ایس پی پھالیہ سرکل افتخار حسین وریاہ نے جامع مسجد صدیق اکبر میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہریاں لگائیں اور لوگوں کے مسائل سنے،

عوام معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پولیس کا ساتھ دیں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی ہو گی۔ڈی پی او ناصر سیال اور سرکل افسران نے سائلین کی درخواستوں پر ایس ایچ اوز کوفوری طور پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں