112

سول اسپتال منڈی بہاوالدین میں لاوارث مریض کی مردہ خانہ منتقلی کا معاملہ۔ انکوائری رپورٹ مکمل۔ ایڈمن آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

منڈی بہاءالدین: ڈسٹرکٹ اسپتال میں لاوارث مریض علی رضا کی مردہ خانہ منتقلی کا معاملہ۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر اسپتال کے ایڈمن آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم

منڈی بہاءالدین: ایڈمن اور اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر سمیت دو چارج نرسوں کے خلاف پیدا ایکٹ کی کارروائی کی سفارش۔ معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے دی گئی، ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم

یہ بھی پڑھیں: DHQ ہسپتال منڈی بہاوالدین کے مردہ خانہ میں پڑا شخص اچانک زندہ ہو گیا۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاءالدین: تین روز قبل ایک لاوارث مریض کو مردہ خانہ کے احاطہ میں منتقل کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے معاملہ کی انکوائری کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں