61

گھیگا چوک پر قائم جمعہ بازار موٹر سائیکل فروحت منڈی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ

منڈی بہاوالدین : رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کی مارکیٹ پھالیہ روڈ ٹوٹل پمپ سےلیکر گھیگا ہاوس تک ہے مگر جمعہ کے دن موٹر سائیکل منڈی مسرت پمپ تک آجاتی ہے موٹر سائیکلوں نمائش کے لئے دکانوں سے باہر نکال کر کھڑا کردیتے ہیں جس کی وجہ سے تقریبا صبح 8 بجے سے مغرب تک یہ مرکزی روڈ بلاک رہتا ہے اس دوران اگر کوئی ایمبولینس یا ریسکیو کی گاڑی آجائے تو اس کو بھی یہاں ٹریفک بلاک ہونے کی صورت میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار بھی یہاں خوش گپیوں میں مصروف مجبور نظر آتے ہیں، ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے اس روڈ پر چھوٹے بڑے حادثات معمول بم چکے ہیں۔ عوامی مطالبہ ہے متعدد دفعہ اس مسلہ کی نشاندہی منڈی بہاوالدین انتظامیہ کو کروائی جاچکی ہے مگر انتظامیہ کی ہر مسلہ کی طرح اس پر بھی مسلسل خاموشی لمحہ فکریہ ہے عوامی مطالبہ ہے اس غیر قانونی منڈی کو ختم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں