123

چوہدری ناصر اقبال بوسال نے وزارتِ خارجہ کے حکام کو پاکستانی زائرین کے عراق جانے کے لئے ویزہ مسائل فوری طور پر حل کرانے کی درخواست

منڈی بہاؤالدین ( چیئرمین میڈیا گروپ ) چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے نے سید صفدر عباس نقوی کے ہمراہ وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل اور ڈی جی مڈل ایسٹ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی زائرین کو عراق ویزہ کے حصول میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں چوہدری ناصر اقبال بوسال نے وزارتِ خارجہ کے حکام کو پاکستانی زائرین کے عراق جانے کے لئے ویزہ مسائل فوری طور پر حل کرانے پر زور دیا۔ جس پر ترجمان وزارت خارجہ اور ڈی جی مڈل ایسٹ نے پاکستانی زائرین کے مسائل فوری حل کرانے کی یقین دہانی کروائی اور بتایا کہ اس سلسلے میں عراق کے سفیر سے ملاقات ہوئی ہے اور ایک دو دن تک پاکستانی زائرین کے ویزے کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں