156

منشیات کے باعث بڑھتی ہوئی اموات پر ڈی پی او کا نوٹس۔ واسو کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، گرفتار خاتون کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج. ویڈیو دیکھیں

منشیات کے باعث بڑھتی ہوئی اموات پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ،گرفتارخاتون کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمہ درج

منڈی بہاوالدین میں منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ سول لائن نے واسو کے قریب کاروائی کی۔ جس میں منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تیرہ سو گرام چرس برآمدکرلی۔

گزشتہ چند دنوں سے نشہ کے سبب متعدد نوجوان جاں بحق ہوئے جس پر ڈی پی او ناصرسیال نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا جس پر تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او شوکت علی کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے نواحی علاقہ واسو میں کامیاب کاروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: نشے کا عادی ایک اور شخص شفقت آباد میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ لاوارث لاش 10 گھنٹے بعد سول لائن منتقل کر دی گئی۔ ویڈیو دیکھیں

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ ریکارڈ یافتہ اور منشیات فروشی کے کئی مقدمات میں ملوث ہے، اور عرصہ دراز سے اس دھندہ میں ملوث ہے۔ملزمہ نے منشیات فروشی کے لئے گینگ بنا رکھا ہے ۔ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق گذشتہ چند روز میں منشیات کی وجہ سے 5سے زائد نوجوان جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

منشیات کے باعث بڑھتی ہوئی اموات پر ڈی پی او کا نوٹس۔ واسو کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، گرفتار خاتون کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج. ویڈیو دیکھیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں